Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ویکسین کی تیاری میں سعودی عرب کی کوشش قابل قدر‘

’جی 20 ممالک کے اتحاد واتفاق سے بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں اور ملکوں کی معیشت مستحکم ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میں چینی قونصل جنرل تان بینگ لین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں جی 20 ممالک نے کورونا بحران کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’جی 20 ممالک کے اتحاد و اتفاق سے بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں اور ملکوں کی معیشت مستحکم رہی ہے‘۔
’سعودی عرب نے ویکسین کی تیاری میں قابل قدر کوششیں کی ہیں جبکہ مقروض ممالک کو غیر معمولی رعایت دی گئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی سربراہی میں اب تک ایک سو سے زیادہ وزارتی سطح کی مختلف کانفرنسیں ہوچکی ہیں‘۔
’اس سے قبل منعقد ہونے والی کانفرنس انتہائی کامیاب رہی جس کے نتائج کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے جبکہ حالیہ کانفرنس بھی عالمی معیشت کی بہتری کے لیے منعقد کی جا رہی ہے‘۔
’سعودی عرب نے دنیا کے امن و استحکام اور عالمی معیشت کی بہتری کے لیے بہترین کردار ادا کیا ہے‘۔

شیئر: