Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’روس غریب ملکوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے تیار‘

کورونا ویکسین کی فراہمی سب کے لیے ضروری ہے(فوٹو سبق)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جی 20 سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ’کورونا کی وبا  سے کساد بازاری کے بعد پوری دنیا میں اقتصادی بحران ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’غربت اور بے روزگاری میں اضافہ آج دنیا بھر کے انسانوں کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے‘۔

روسی صدر نے ورچوئل جی ٹوئنٹی کانفرنس سے خطاب کیا ہے( فوٹو ٹوئٹر)

سبق ویب سائٹ کے مطابق روسی صدر نے سعودی عرب کی قیادت میں ہونے والی ورچوئل جی 20 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’روس نے وبا سے ہونے والے نقصانات محدود کرنے کے لیے اپنی 4.5 فیصد مجموعی قومی پیداوار مختص کی ہے‘۔
انہو ں نے کہا کہ ’ویکسین سے متعلق ریاض سربراہ کانفرنس پراجیکٹ کے حامی ہیں۔ کورونا ویکسین کی فراہمی سب کے لیے ضروری ہے۔ روس غریب ملکوں کو ویکسین مہیا کرنے کے لیے تیار ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ممکنہ مسابقت کے باجود کورونا ویکسین کی تیاری کے حوالے سے ہماری پہلی ترجیح عوام کی سلامتی  ہونی چاہیے‘۔

شیئر: