Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل صارف سروس کی حد مقرر کر سکتا ہے

’صارف کو اتصالات کمپنی کی خراب سروس پر شکایت کا حق حاصل ہے‘ ( فوٹو: تواصل)
کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اتھارٹی نے کہا ہے کہ اتصالات کمپنیوں کے صارفین سروس کی زیادہ سے زیادہ حد طے کرنے کے مجاز ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’صارف اتصالات کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرتے وقت سروس کی زیادہ سے زیادہ حد تحریری بھی مقرر کر سکتا ہے‘۔
’صارف کو یہ بھی حق حاصل ہے کہ وہ اتصالات کمپنی کی خراب سروس پر شکایت کرسکتا ہے‘۔
’اگر کمپنی نے صارف کی شکایت دور نہیں کی یا 5 دن گزرنے کے بعد کوئی جواب موصول نہیں ہوا تو اسے اتھارٹی کو ویب سائٹ پر شکایت درج کرانے کا اختیار ہوگا‘۔
 

شیئر: