Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کی گولڈ مارکیٹ میں تفتیش، 115 خلاف ورزیاں پکڑی گئیں

’بعض دکانوں میں منی لانڈرنگ کا شبہ ہوا جبکہ بعض میں سعودیوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار کا شک ہے‘ (فوٹو: سبق)
ریاض کی گولڈ مارکیٹ میں وزارت افرادی قوت اور محکمہ زکاۃ و آمدنی کی مشترکہ تفتیشی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 115 خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مشترکہ تفتیشی ٹیم نے کہا ہے کہ ’ریاض شہر کی گولڈ مارکیٹ میں 142 دکانوں کا دورہ کیا گیا ہے‘۔
’تفتیش کے دوران تجارتی لائسنس ختم ہونے کے علاوہ فروخت ہونے والے زیورات پر کارخانے کی مہر کی خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں‘۔
’خریدے جانے والے زیورات کی غیر واضح رسیدوں کے علاوہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور زکاۃ و آمدنی کے ٹیکسوں میں بھی ہیر پھیر پکڑی ہیں‘۔
تفتیشی ٹیم نے کہا ہے کہ ’بعض دکانوں میں منی لانڈرنگ کا شبہ بھی ہوا جبکہ بعض دکانوں میں سعودیوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار کا بھی شک ہے‘۔
تفتیشی ٹیم نے کہا ہے کہ ’115 دکانوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جبکہ بعض دکانوں کے مالکان کو مزید تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے‘۔

شیئر: