Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرآن مجید کے مشہور پروف ریڈر شیخ محمد الاغاثہ انتقال کرگیے

’ماریطانیہ سے تعلق رکھنے والے شیخ کئی دہائیوں سے کمپلکس سے وابستہ رہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مدینہ منورہ میں کنگ فہد کمپلکس برائے طباعت قرآن مجید کے معروف پروف ریڈر شیخ محمد الاغاثہ انتقال کر گیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمپلکس نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شیخ محمد الاغاثہ کا پیر کے روز انتقال ہوگیا تھا، ان کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی گئی اور تدفین بقیع میں ہوئی‘۔
دوسری طرف وزیر اسلامی امور، دعوت و ارشاد شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف بن عبد العزیز آل الشیخ نے اپنی اور وزارت و کمپلکس کے اہلکاروں کی طرف سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شیخ محمد الاغاثہ کا تعلق ماریطانیہ سے تھا اور کئی دہائیوں سے کمپلکس سے وابستہ رہے، وہ قرآن مجید کے مستند پروف ریڈر تھے‘۔
’ان کے انتقال سے کمپلکس کو نقصان ہوا ہے، دعا ہے اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے‘۔

شیئر: