Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بکس میں ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت کرلی گئی

’متوفی خاتون کی عمر 24 سال ہے، وہ انڈونیشیا سے تعلق رکھتی ہے‘ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے کہا ہے کہ بکس میں ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت کرلی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’متوفی خاتون کی عمر 24 سال ہے، وہ انڈونیشیا سے تعلق رکھتی ہے‘۔
’اس کے کفیل نے ایک عرصے سے اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرا رکھی ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’وفات کے اسباب تلاش کئے جا رہے ہیں جبکہ پبلک پراسکیوشن نے بھی تفتیش شروع کر دی ہے‘۔
’کیس کے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، تفتیش کے نتائج آتے ہی آگاہ کر دیا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ جمعہ کو مشاعر مقدسہ میں ایک شہری کو مشکوک قسم کا بکس نظر آیا جسے کھولنے پر پتہ چلا کہ اس میں خاتون کی لاش ہے۔
اس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی جس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

شیئر: