Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں مخصوص پائے دانوں کی سینیٹائزنگ

مخصوص پائے دان مطاف میں بھی بچھائے جاتے ہیں(فوٹو،ایس پی اے)
مسجد الحرام و مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈینسی نے مسجد الحرام میں رہ داریوں میں بچھائے جانے والے پلاسٹک کے مخصوص پائےدانوں کی سنیٹائزنگ کا عمل تیز کردیاہے۔
زائرین کو نئے کورونا وائرس سے ممکنہ حد تک بچانے کی خاطر پائے دانوں کی صفائی اور انہیں سینیٹائز کرنے کی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ 
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق انتظامیہ کے ماتحت قالینوں اور صفائی کے ادارے کے انچارج ’جابر ودعانی‘ نے بتایاکہ حرم شریف میں پلاسٹک کے پائے دانوں سے زائرین خصوصاً بزرگوں اور چلنے پھرنے میں مشکلات سے دوچار افراد کو مدد ملتی ہے ۔

پائے دانوں سے پیروں کے تلوے محفوظ رہتے ہیں(فوٹو،ایس پی اے)

ان پائے دانوں سے پیروں کے نچلے حصے محفوظ رہتے ہیں۔ مخصوص پائےدانوں کی وجہ سے زائرین پھسلنے سے بھی محفوظ رہتے ہیں جبکہ یہ بدبو وغیرہ سے بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
’ودعانی‘ نے مزید بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے حرم شریف کی تمام راہداریوں میں مخصوص پلاسٹک پائے دان بچھائے ہوئے ہے۔
خصوصاً شاہ فہد والے توسیعی حصے میں پائے دانوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
مطاف  سمیت حرم شریف کے تمام صحنوں میں پائے دان بچھائے گئے ہیں ۔ ہرپائے دان کی لمبائی 12 میٹراور چوڑائی 50سے  100 سینٹی میٹر کے لگ بھگ ہے ۔

سینیٹائزنگ کی عمل مسلسل جاری رہتا ہے(فوٹو،ایس پی اے)

مذکورہ مخصوص پائے دان مسجد الحرم کے بیرونی صحنوں میں موسم برسات کے دوران بھی خاص طورپر بچھائے جاتے ہیں تاکہ لوگ بارش کے بعد ہونے والی پھسلن سےمحفوظ رہیں۔ 
پائے دانوں کے علاوہ مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں سینٹائزنگ کا عمل مسلسل جاری رہتا ہے۔
 

شیئر: