Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین حرم کے لیے زمزم کی بوتلوں کی فراہمی

ایک ریڑھی میں تین خانے ہیں جن میں ایک سو بوتلوں کی گنجائش ہے‘ (فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین حرم کے لیے زمزم کی بوتلیں فراہم کرنے کا انتظام کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے تحت زمزم سپلائی کرنے والے ادارے کے سربراہ احمد الندوی نے کہا ہے کہ ’زمزم کی بوتلیں تقسیم کرنے کے لیے گزشتہ دنوں ریڑھیوں کا افتتاح کیا تھا‘۔

’ایک ریڑھی میں ایک سو کے قریب بوتلوں کی گنجائش ہے، یہ مطاف اور مسعی کے علاوہ حرم کے مختلف حصوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے باعث اس او پیز پر عمل کرتے ہوئے زمزم کی بوتلوں کی تقسیم ہوتی ہیں‘۔
’ریڑھی میں تین خانے ہیں، اس میں ٹائر لگے ہوئے ہیں جس کے باعث اسے آسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے‘۔

’زائرین حرم کے لیے داخلہ دروازوں پر بھی اس کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، اس وقت یہ تین دروازوں کنگ عبد العزیز، کنگ فہد اور باب الفتح سے داخل ہونے والوں کے دستیاب ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس اور دیگر عہدیداروں کی نگرانی میں زائرین حرم کو پیش کی جانے ولی خدمات میں بہتری لانے کی کوشش کی جارہی ہے‘۔

شیئر: