Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں زندہ مرغیاں فروخت کرنے والی تین دکانیں سربمہر

’برڈ فلو کے انسداد کے لیے تشکیل دی جانے والی مشترکہ کمیٹی نے علاقے کا دورہ کیا تھا‘ (فوٹو: سبق)
جدہ کے نواح میں زندہ مرغیاں فروخت کرنے کے علاوہ غیر معیاری طریقے سے ذبح کرنے والی تین دکانوں کو سربمہر کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی، وزارت زراعت و ماحولیات، مکتب العمل اور پولیس کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی نے کارروائی کی ہے۔

مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’جدہ کے نواح میں برڈ فلو کے انسداد کے لیے تشکیل دی جانے والی مشترکہ کمیٹی نے علاقے کا دورہ کیا تھا‘۔
’اس دوران تین دکانوں کا انکشاف ہوا جہاں زندہ مرغیاں فروخت کی جاتی ہیں نیز دکان میں ہی صحت ضوابط کا خیال رکھے بغیر ذبح کی جاتی ہیں‘۔
وزارت زراعت و ماحولیات کے جدہ دفتر کے سربراہ انجینئر عادل بن مطلق الشیخ نے کہا ہے کہ ’دکانوں میں مرغیاں ذبح کرنے کا لائسنس نہیں تھا، علاوہ ازیں غیر قانونی تارکین کام کر رہے تھے جن کے پاس نہ اقامے تھے نہ میڈیکل کارڈ تھے‘۔

’مشترکہ کمیٹی نے تینوں دکانوں میں تمام اشیا ضبط کرلی ہیں، برڈ فلو کے انسداد کے لیے وہاں سپرے کروایا اور دکانوں کو سربمہر کر دیا گیا‘۔
’دکانوں کے مالکان کو طلب کیا گیا ہے تاکہ آگے کی کارروائی مکمل کی جاسکے جبکہ وہاں کام کرنے والے غیر قانونی تارکین کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا‘۔
 

شیئر: