Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو پلانٹ میں خرابی کے باعث جازان میں پیٹرول کی ترسیل متاثر

’وزیر توانائی کی ہدایت پر فنی خرابی دور ہونے تک پٹرول کی سپلائی کا متبادل انتظام کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی آئل کمپنی آرامکو نے کہا ہے کہ جازان ریجن میں واقع پلانٹ میں خرابی کے باعث علاقے میں پیٹرول کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے بتایا ہے کہ ’ترسیل متاثر ہونے سے علاقے کے متعدد پیٹرول پمپوں کو طے شدہ کوٹہ فراہم نہ کیا جاسکتا‘۔
’وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان اور آرامکو کی اعلی انتظامیہ نے فنی خرابی کو فور طور پر دور کرنے کی ہدایت کی ہے‘۔
’وزیر توانائی کی ہدایت کے مطابق خرابی دور ہونے تک ریجن میں پیٹرول کی ترسیل کا متبادل انتظام کیا جا رہا ہے‘۔
آرامکو نے یقین دلایا ہے کہ اس کی فنی ٹیمیں خرابی کو جلد از جلد دور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ علاقہ میں پیٹرول کی ترسیل پہلے کی طرح بحال رہے۔

شیئر: