Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سوڈان پہنچ گئے

دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ مختصر دورے پر سوڈان پہنچ گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ایس پی اے ‘ کے مطابق سوڈانی دارالحکومت ’خرطوم‘ پہنچنے پرسعودی وزیر خارجہ کا استقبال سوڈانی قائمقام وزیر خارجہ عمر قمرالدین نے کیا۔
خرطوم کے ہوائی اڈے پر سوڈان میں متعین سعودی عرب کے سفیر علی بن حسن جعفر کے علاوہ دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔
سعودی وزیر خارجہ نے سوڈانی ہم منصب سے سوڈان کی موجودہ صورتحال سمیت دوطرفہ باہمی دلچسپی اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: