Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا کورونا ویکسین کے بعد بھی ماسک پہننا ضروری ہو گا؟

ویکسین لگانے والے 90 فیصد افراد کو کورونا سے تحفظ حاصل ہوگا، 10 فیصد اس سے کوئی فائدہ نہیں اٹھائیں گے‘ (فوٹو: فری پکس))
کورونا ویکسین کے بعد کیا ماسک پہننے کی ضرورت باقی رہے گی؟یہ وہ سوال ہے جو سعودی عرب میں ہر شخص ذہن میں اٹھ رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طیبہ یونیورسٹی میں وائرس کے علوم کے ماہر ڈاکٹر یاسر القرشی نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ویکسین کے بعد ماسک پہننا جاری رہے گا‘۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’سعودی عرب میں فائزر کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کا اندراج ہوا ہے‘۔
’کمپنی کا کہنا ہے کہ تجربات سے معلوم ہوا کہ ویکسین کی کامیابی کی شرح 90 فیصد ہے، اس کا مطلب ہے کہ ویکسین لگانے والے 90 فیصد افراد کو کورونا سے تحفظ حاصل ہوگا‘۔
’رہے باقی 10 فیصد لوگ جنہیں ویکسین سے خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوگا، ان کی وجہ سے سب کو ماسک پہننا ضروری ہے‘۔
’علاوہ ازیں ویکسین سے تحفظ حاصل کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ویکسین لگانے والووں کورونا لاحق نہیں ہوسکتا‘۔
’ویکسین لگانے والے شخص کو کورونا لاحق ہوسکتا ہے مگر وائرس کی وجہ سے وہ بیمار نہیں ہوگا، ایسا شخص کورونا کا حامل ہوگا اور دوسروں کو بھی منتقل کرتا رہے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین اگر تمام افراد کو لگادیا تو اسے فعال ہونے کے لیے بھی وقت چاہئے، اس لیے ماسک طویل عرصے تک پہننا لازمی ہے‘۔

شیئر: