Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر ثقافت کی عظیم مصری عجائب گھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت

سعودی قیادت کی جانب سے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو مبارکباد دی (فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے سعودی اعلی قیادت کی نیابت کرتے ہوئے عظیم مصری عجائب گھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق وزیر مملکت اور شوری کونسل کے رکن ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید بھی موجود تھے۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نےعجائب کا گھر افتتاح کیا۔
شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے سعودی قیادت کی جانب سے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو مبارکباد دی، مصری حکومت اور عوام کےلیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
نائب وزیر ثقافت حامد بن محمد فایز، معاون وزیر راکان بن ابراہیم الطوق اور مصر میں سعودی سفیر صالح بن عید الحصینی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ عظیم مصری عجائب گھر نے دنیا کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں جو کہ کسی ایک تہذیب پر مبنی دنیا کا سب سے بڑا عجائب گھر ہے۔
عجائب گھر جیزہ اہرام سے تقریباً دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور چار لاکھ 90 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے۔ اس کا ڈیزائن آئرش کمپنی ہینیگن پینگ آرکیٹکٹس نے بنایا ہے جو تاریخ اور جدیدیت کا بہترین امتزاج ہے۔
اس عجائب گھر کا خیال سابق وزیر ثقافت فاروق حسنی نے پہلی مرتبہ 1992 میں پیش کیا تھا۔ اس کی تعمیر 2005 میں شروع ہوئی تھی تاہم 2011 میں سر اٹھانے والے سیاسی بحران کی وجہ سے اس پر کام تین برس تک رکا رہا تھا۔
 اس عجائب گھر کو حقیقی معنوں میں دنیا میں ممتاز کرنے والی چیز بادشاہ نوتنخ آمون کے مکمل ذخیرے کو نمائش کے لیے پیش کرنا ہے۔

 

شیئر: