Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی احکامات : ادارہ احتساب کے17 قاضیوں کی ترقی و تعیناتی

ایوان شاہی کے فیصلوں پر عمل درآمد کردیاگیا(فوٹو، ایس پی اے)
 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے دیوان المظالم  ’ادارہ احتساب‘ میں 17 قاضیوں کی تعیناتی اور ترقی کے احکامات صادر کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دیوان المظالم کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر خالد بن محمد الیوسف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایوان شاہی سے جاری ہدایات کے مطابق ’عدالت الف‘ کے قاضی کو عدالت ’ب‘ کا سربراہ متعین کیا گیا ہے جبکہ 3 ججوں کو جو کہ عدالت ’ب‘ میں فرائض انجام دے رہے تھے کو ترقی دے کر عدالت الف میں متعین کردیا گیاہے۔
جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شکایات بورڈ ’دیوان المظالم ‘ کے آٹھ قاضی جو کہ گریڈ ’ب‘ میں تھے انہیں ترقی دے کر گریڈ ’الف‘ میں تعینات کیا گیاہے۔
جبکہ گریڈ ’ج‘ کے قاضی کوترقی دیتے ہوئے ’قاضی ب‘ کے عہدے پر متعین کیاگیا ہے علاوہ ازیں 3 ججوں کی ’قاصی ب‘ کے درجے میں تعیناتی کی گئی ہے جبکہ ایک اور قاضی کو ترقی دیتے ہوئے انہیں ’قاضی ج‘ کا عہدہ دیا گیاہے۔
دیوان المظالم کے نگران شیخ ڈاکٹر یوسف نے اپنے بیان میں مزید کہا ایوان شاہی سے جاری ہونے والے احکامات پر عمل درآمد سے دیوان المظالم ’ادارہ احتساب‘ کی کارکردگی مزید بہتر اور لوگوں کے معاملات کو نمٹانے میں آسانی ہوگی۔
واضح رہے مملکت میں ’دیوان المظالم ‘ کے عنوان سے جو عدالتیں قائم ہیں ان کا مقصد ایسے افراد کو انصاف فراہم کرنا ہے جو یہ سمجتھے ہیں ان پر کسی طرح سے ظلم ہوا یا انکی حق تلفی ہوئی ہے وہ ان عدالتوں دیوان المظالم سے رجوع کرسکتے ہیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: