Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جمعے سے سردی کی لہر، پارہ منفی 2 تک پہنچ جائے گا

سرد موسم میں ٹھنڈے مشروبات سے اجتناب کیاجائے(فوٹو، اخبار24 )
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے سے مملکت کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ بعض شہروں میں پارہ منفی2 تک پہنچ جائے گا۔
ویب نیوز’عاجل‘ نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے کہا ہے کہ آئندہ جمعہ سے اتوار تک مملکت میں سردی کی لہر کا قوی امکان ہے۔
محکہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی روز سے شروع ہونے والی سردی کی لہر شمالی حدود اور الجوف ریجن سے ہوتی ہوئی حائل قصیم اور مشرقی ریجن جبکہ شمالی ریجنز کے بعض علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔
محکمہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتےمذکورہ علاقوں  میں پارہ منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ جمعہ کے دن سے شروع ہونے والی سردی کی لہراتوارکے روز ریاض ریجن اور شمالی علاقوں کو بھی متاثر کرے گی ۔
دوسری جانب سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت کے شمالی علاقوں میں پارہ 5 ڈگری سے منفی  ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
سردی کی متوقع لہر کے پیش نظر محکمہ شہری دفاع کی جانب سے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے اس ضمن میں محکمہ کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں جب یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہوں گھروں سے باہر جاتے وقت خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔
موسم سرما میں ٹھنڈی اشیا سے گریز کریں جبکہ ٹھنڈے مشروبات سے بھی حتی الامکان اجتناب برتیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: