Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: فیفا کے انڈر 20، انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپس ملتوی

کورونا وائرس کی وجہ سے فٹ بال کے علاوہ دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی ملتوی ہو چکے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
فٹ بال کی بین الاقوامی تنظیم فیفا نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اگلے سال انڈونیشیا اور پیرو میں ہونے والے دو بین الاقوامی ٹورنامنٹس 2023 تک ملتوی کردیے ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دونوں ایونٹس (انڈونیشیا میں انڈر20 ورلڈ کپ اور پیرو میں انڈر 17 ورلڈ کپ) اگلے سال منعقد ہونے تھے۔
 فیفا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے میں کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے اب بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔ وبا نے بین الاقوامی سفر پر بھی اثرات ڈالے ہیں۔‘
عالمی صورتحال اس مقام تک پہنچنے میں ناکام رہی جہاں دونوں ٹورنامنٹس کی میزبانی سے متعلق درپیش چیلنجز کا سامنا کیا جا سکتا۔
فیفا نے مزید کہا ہے کہ وہ دونوں میزبان ملکوں کے ساتھ 2023 میں کامیاب ٹورنامنٹس منعقد کرنے کی منتظر ہے۔
کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹس بھی متاثر ہو چکے ہیں۔
یورو 2020 کو اگلے سال جون تک ملتوی کیا گیا ہے۔ کوپا امریکہ بھی ملتوی ہو چکا ہے اور افریقہ کپ آف نیشن جنوری 2022 تک ملتوی کیا جا چکا ہے۔

شیئر: