Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں غیر قانونی مذبح خانے مسمار

غیر آباد مقام پر باورچی خانے بھی قائم کیے گئے تھے (فوٹو سبق)
مکہ مکرمہ میں بلدیہ کی تفتیشی  ٹیموں کی جانب سے غیر قانونی مذبح خانوں اور حفظان صحت کے اصول کے خلاف قائم کیے جانے والے مطبخ ’کیٹرنگ ‘ کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔ 
غیر قانونی مذبح خانے ایسے علاقے میں بنائے گئے تھے جہاں قرب و جوار میں کوئی آبادی نہیں تھی ۔ ریجنل بلدیہ کے نگران انجینئرعمر بن عبدالرحمن المالکی نے ’سبق‘ نیوز کو بتایا کہ بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے نسبتا غیر آباد مقام پر قائم مذبح خانے مسمار کردیے۔ 

سعودی عرب میں مذبح خانے کے لیے شرائط مقرر ہیں(فوٹو سبق)

قائم کیے جانے والے مذبح خانوں میں کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے تھے جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیٹرنگ سروس فراہم کرنے کے لیے قائم کیے گئے غیر مناسب ’باورچی‘ خانے بھی توڑ دیئے گئے۔ 
واضح رہے سعودی عرب میں مذبح خانوں کے لیے شرائط مقرر ہیں جہاں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق مویشیوں کو ذبح کرنے کے بعد وہاں موجود ’ویٹنری‘ ڈاکٹر گوشت کا معائنہ کرتے ہیں اگر گوشت کسی بیمار جانور کا ہو تواسے تلف کردیاجاتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: