Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، دو گروہ گرفتار

ریاض اور الشرقیہ میں سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا ئی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات نے 44 لاکھ 402 نشہ آور گولیاں، دس کلو گرام سے زیادہ نشہ آور پاؤڈر اور 5 کلو گرام ہیروئن ریاض اور الشرقیہ میں سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا ئی ہیں۔
 ادارے کے اہلکاروں نے الشرقیہ اور ریاض میں منشیات کے سمگلر اور جرائم پیشہ افراد کے دو گروہ گرفتار کیے ہیں۔

نشہ آور گولیاں آم کے کارٹن میں چھا کر سمگل کی جا رہی تھیں۔ ( فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان کے ترجمان محمد النجیدی نے بتایا کہ انسداد منشیات ادارے کے اہلکاروں نے ریاض میں جرائم پیشہ گروہ کو نشہ آور اشیا کی سمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
یہ گروہ ایک مقامی شہری اور مقیم غیرملکی پر مشتمل تھا۔ ان کے قبضے سے 44 لاکھ  402 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں جنہیں آم کے کارٹن میں چھاکر سمگل کیا جارہا تھا۔ 

ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-(فوٹو ایس پی اے)

 انسداد منشیات کے اہلکاروں نے الشرقیہ ریجن میں تین مقیم غیرملکیوں پر مشتمل گروہ کو 10 کلو 68 گرام نشہ آور پاؤڈر اور 5 کلو گرام ہیروئن سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ 
ترجمان نے بتایا کہ چار غیرملکیوں اور ایک سعودی کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا- پانچوں ملزمان پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ 

شیئر: