Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 18 ہزار خلاف ورزیاں

سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض میں ریکارڈ کی گئیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ایک ہفتے کے دوران کورونا ایس او پیز کی اٹھارہ ہزار 746 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ 
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ  3 جنوری 2021 سے 9 جنوری تک ایک ہفتے کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے اعدادوشمار جاری کرکے بتایا ہے کہ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں (5924) ریاض، دوسرے نمبر پر مکہ مکرمہ (3191)، تیسرے نمبر پر قصیم (1991) میں ریکارڈ کی گئیں۔

وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں(فوٹو ایس پی اے)

چوتھے نمبر پر مدینہ منورہ (1924)، پانچویں نمبر پر الشرقیہ (1860)، چھٹے نمبر پر الجوف (1613)، ساتویں نمبر پر تبوک (517)، آٹھویں نمبر پر حائل (489)، نویں نمبر پر باحہ (489)، دسویں نمبر پر حدود شمالیہ (293)، گیارہویں نمبر پر عسیر (244)، بارہویں نمبر پر نجران (125) اور جازان تیرہویں نمبر پر رہا جہاں 86 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ 
وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو  ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور خود کو اس سے بچانے کے لیے ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں- خلاف ورزی کا سب سے زیادہ نقصان اس شخص کو ہوگا جو ایس او پیز کی پابندی نہیں کرے گا- 

شیئر: