Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹھارہ سال سے زیادہ کے تارکین ویکسین کے لیے رجسٹریشن کیسے کرائیں؟

ویکسین کے لیے نجی ڈرائیور یا ملازمہ کا الگ اکاؤنٹ بنے گا- (فوٹو: وزارت صحت ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ  کورونا ویکسین لگوانے کے لیے 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں ’صحتی‘ ایپ پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔ کورونا ویکسین لگوانے کے لیے یہ اقدام ضروری ہے۔  

18 برس سے کم عمر افراد فیملی سربراہ کے ماتحت ہوں گے- (فوٹو: وزارت صحت ٹوئٹر)

عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے ٹوئٹر کے سرکاری اکاؤنٹ ’الصحۃ 937‘ پر بیان میں کہا کہ فیملی کے سربراہ کے ماتحت صرف 18 برس تک کی اولاد آتی ہے۔ اگر کوئی شخص اپنی اہلیہ کو ویکسین لگوانا چاہتا ہو تو اسے صحتی ایپ پر اپنی اہلیہ کا مستقل اکاؤنٹ قائم کرنا ہوگا۔ 18 برس سے زیادہ عمر کے بچوں پر بھی یہی ضابطہ لاگو ہوگا۔ 
وزارت صحت نے یہ وضاحت سیکڑوں سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کی جانب سے کیے گئے ان سوالات کے جواب میں جاری کی ہے جن میں دریافت کیا گیا تھا کہ وہ صحتی ایپ پر جاکر کورونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن کر رہے ہیں تاہم اس پر بیوی یا نجی ڈرائیور یا فیملی ملازمہ سے متعلق کوئی آپشن نظر نہیں آ رہا ہے۔ انہیں کورونا ویکسین لگوانے کے لیے کیا کرنا چاہیے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: