Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش کو شکست دینے کیلئے نیا امریکی منصوبہ

واشنگٹن...امریکی محکمہ دفاع نے داعش کو شکست دینے کے لئے نیا منصوبہ تیار کرلیا۔ امریکی اہلکار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلی حکام کوشام اور عراق میں سرگرم داعش کے خاتمے کے لئے منصوبہ تیا ر کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ وائٹ ہاوس ان تجاویز کا جائزہ لے گا۔دریں اثناءصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دفاعی بجٹ میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ میں تاریخی اضافے کے لئے دیگر شعبوں سے رقم کی کٹوتی کرنا پڑی تو اس سے بھی گریز نہیں کر یں گے۔ ٹرمپ پینٹاگون اور دیگر دفاعی اداروں کے اخراجات میں 54 ارب ڈالرتک کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔امریکی صدر نے وائٹ ہاوس میں گورنروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے سے خطاب میں کہا کہ اگلا امریکی بجٹ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کا بجٹ ہوگا۔ دفاعی اخراجات میں تاریخی اضافہ کیا جائے گا جس سے کمزور پڑتی ہوئی امریکی افواج کی تعمیر نوجائے گی جو اس وقت سب سے زیادہ ضروری ہے۔

شیئر: