Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرد آلود ہوائیں چلنے اور شدید سردی کی پیشگوئی

حد نظر محدود اور کہیں بالکل معدوم ہوجائے گی۔ (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات کو مملکت میں موسمی حالات سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ 
 
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے مرکز نے بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کو سعودی عرب کے دس علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ جن سے حد نظر محدود اور کہیں کہیں بالکل معدوم ہو جائے گی۔
موسمیات کے مرکز کا کہنا ہے کہ ریاض، الشرقیہ، القصیم، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، تبوک، نجران، عسیر اور باحہ میں درجہ حرارت کم ہو جائے گا۔  
الجوف، حدود شمالیہ، حائل اور تبوک میں درجہ حرارت منفی ہوگا۔ ان علاقوں میں شدید سردی پڑے گی جبکہ تبوک، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے ساحلی مقامات پر تیز ہوائیں چلتی رہیں گی اور سمندر میں اونچی لہریں اٹھیں گی۔ 
قنفذہ اور جازان میں درجہ حرارت (30 سینٹی گریڈ) سب سے زیادہ  ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت (2 سینٹی گریڈ) طریف میں رہے گا۔  
 دریں اثنا بدھ کو طوفانی ہواؤں کے باعث جدہ اسلامی بندرگاہ میں جہاز رانی معطل رہی۔
 

شیئر: