Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گمراہ کن منصوبوں سے نمٹنے کے لیے اعتدال پسند اقدار کے فروغ پر زور

طیبہ یونیورسٹی کی جانب سے ’فکر‘ کے عنوان سے مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
مدینہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے گمراہ کن نظریات سے نمٹنے کے لیے اعتدال پسند اقدار کے فروغ پر زور دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق منگل کو انہوں نے اپنے ایک بیان میں معاشرے کے تمام طبقات کو آگاہی دینے خاص طور پر طلبہ کو گمراہ کن نظریات کے برے پہلوؤں اور انہیں ترقی و خوشحالی کے رستے کی رہنمائی کے حوالے سے ’وسطیہ (اعتدال) سفرا‘ پروگرام کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔
مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان کی جانب سے ڈپٹی گورنر نے اس پروگرام کے تحت منعقد ہونے والے مختلف مقابلوں کا افتتاح کیا۔
مملکت بھر کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلبہ ان مقابلوں میں شرکت کریں گے۔
کنگ عبدالعزیز سینٹر کے اشتراک سے طیبہ یونیورسٹی کی جانب سے ’فکر‘ کے عنوان سے مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
طیبہ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالعزیز بن قبلان السرانی کا کہنا ہے کہ ’اس پروگرام میں 40 سے زائد یونیورسٹیوں اور کالجز کے 200 سے زائد طلبہ حصہ لیں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد طلبہ میں ذہانت و قابلیت کو بڑھانا ہے۔ اعتدال پسندی کے کلچر اور مباحثے کو فروغ دینے کے لیے مختلف تربیتی پروگرام، مباحثے اور سیمینارز منعقد کیے جائیں گے۔

شیئر: