Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر ایشیا کی سعودی عرب کے لیے پروازیں کب بحال ہوں گی؟

کمپنی سو سے زیادہ ائیر پورٹس کے لیے سستی پروازیں چلا رہی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
براعظم ایشیا کو پوری دنیا سے جوڑنے والی بہترین سستی فضائی کمپنی ایئرایشیا کے بارے میں سوال کیا جا رہا ہے کہ اس کی پروازیں سعردی عرب کے لیے کب بحال ہوں گی۔ یہ کمپنی سو سے زائد ائیرپورٹس کے لیے سستی پروازیں چلا رہی ہے۔
اس کے تحت متعدد فضائی کمپنیاں آتی ہیں۔ ان میں ایئرایشیا، بیرہارڈ، ایئرایشیا انڈونیشیا، ایئرایشیا تھائی لینڈ، ایئرایشیا فلپائن، ایئرایشیا انڈیا، ایئرایشیا ایکس، ایئرایشیا تھائی لینڈ ایکس، ایئرایشیا انڈونیشیا ایکس شامل ہیں۔ 
 ایئرایشیا 1993 میں قائم ہوئی تھی اور اس نے 2007 میں سکائی ٹریکس سے ورلڈ بیسٹ اکانومی ایئرایوارڈ بھی حاصل کیا۔ اس کے پاس 90 طیارے موجود ہیں۔
ایئرایشیا کے ڈائریکٹر جنرل ٹونی فرنانڈیز نے کہا ہے کہ ’اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ کورونا ویکسین پروگرام  کے باعث عالمی فضائی سفر کا شعبہ بحال ہوجائے گا۔‘
ٹونی فرنانڈیز نے مزید کہا کہ ’ایئرایشیا کی بیشتر پروازیں 2021 کے آخر تک خلیج سمیت بیشتر ملکوں کے لیے چلنے لگیں گی۔‘ 
ایئرایشیا کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ’ہمیں سفری پابندیوں کے خاتمے اور بین الاقوامی سرحدیں کھولے جانے کا انتظار کرنا ہوگا۔ ایسا ہوتے ہی ہماری کمپنی بھی بحران کے منفی اثرات سے تیزی سے نجات حاصل کرلے گی۔‘ 

شیئر: