Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عربی ڈش ’المقلوبہ‘ اب یورپ میں

سعودی نوجوانوں نے ’المقلوبہ‘ کوبین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا ہے(فوٹو مزمز)
سعودی نوجوانوں کے ایک گروپ نے مقامی ڈش ’المقلوبہ‘ کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا ہے۔
ایم بی سی چینل کے خصوصی پروگرام ’فی اسبوعہ‘ (ہفتہ بھر کی کہانی)  میں بریدہ کے نوجوان عمر الغفیص نے بتایا کہ  اپنے دوستوں کے ہمراہ  بریدہ کے ایک گیسٹ ہاؤس (استراحہ) میں گپ شپ کے دوران مل کر ’الملقوبہ‘ تیار کی اس کامیابی پر فصیلہ کیا کیوں نہ المقلوبہ ریستوران قائم کرکے اس ڈش کو متعارف کرایا جائے۔ 
عمر الغفیص کا کہنا تھا کہ ’دیکھتے ہی دیکھتے ریستوران کا خیال حقیقت بن گیا۔ جیسے جیسے مقلوبہ ڈش کی مقبولیت بڑھتی گئی ویسے ہمارے حوصلے بلند ہوتے گئے۔ ایک مرحلہ وہ آیا جب ہم نے طے کیا کہ اس ڈش کو برانڈ بنایا جائے۔‘
 بریدہ سے نکل کر لندن پہنچ گئے اور اس  خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کی مہم آگے بڑھا دی گئی۔ 
پروجیکٹ میں شریک ایک اور سعودی یونس السعودی نے بتایا کہ طے کیا گیا کہ ’جس کے پاس جو کچھ ہو وہ اس منصوبے کو پورا کرنے میں لگائےاور بالاخر ہم الملقوبہ ڈش کو بین الاقوامی ڈش کے طور پر متعارف کرانے میں کامیاب رہے۔‘
المقلوبہ عوامی عرب ڈش
المقلوبہ ایک عرب ڈش ہے۔ شام، عراق، فلسطین اور اردن میں کئی سو برس سے معروف ہے۔ 
مصری مطبخ کی تاریخ نامی کتاب کے مصنف نے بتایا ہے کہ اس ڈش کا نام المقلوبہ کب اور کیسے پڑا۔ 

کہا جاتا ہے صلاح الدین ایوبی نے اس ڈش کو المقلوبہ کا نام دیا۔ ( فوٹو ٹوئٹر)

اس کا حقیقی نام الباذنجانی تھا، باذنجان عربی میں بینگن کو کہتے ہیں۔ یہ ڈش بینگن سے بنتی ہے اسی  نسبت سے اس ڈش کا نام الباذنجانی پڑ گیا۔
جب صلاح الدین ایوبی نے بیت المقدس فتح کیا تو القدس کے باشندوں نےجشن منایا- صلاح الدین ایوبی اور ان کے فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا- صلاح الدین ایوبی نے جب الباذنجانی ڈش چکھی تو بے حد پسند آئی۔
انہوں نے اسے المقلوبہ کا نام دیا۔ وجہ یہ تھی کہ ڈش کو ان کے سامنے الٹ پلٹ کیا جارہا تھا تاکہ ڈش میں شامل تمام عناصر یکجا ہوجائیں۔ المقلوبہ ایسی چیز کو کہتے ہیں جسے الٹا پلٹا گیا ہو اور یہیں سے اس کا نام المقلوبہ پڑ گیا۔
المقلوبہ میں سبزیاں، بکرے یا مرغی کا گوشت استعمال ہوتا ہے۔ عام طور پر اس کے ساتھ دہی یا عربی سلاد استعمال ہوتی ہے اور اس میں پیاز کے ٹکڑے بھی ڈالے جاتے ہیں۔ 

شیئر: