Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں خواتین کے حصے کی روزانہ سینیٹائزنگ

زائرخواتین کو محفوظ رکھنے کے لیے ایس اوپیز پر عمل کیا جارہا ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مسجد نبوی میں خواتین کے شعبے میں کورونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیاجارہا ہے۔ زائرخواتین کی حفاظت کے لیے مسلسل ماحول دوست سینیٹائزر سے صاف کیاجاتا ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد نبوی میں شعبہ خواتین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا سے زائرخواتین کو محفوظ رکھنے کے لیے مقررہ ایس اوپیز پر مکمل عمل کیا جارہا ہے۔
اس ضمن میں مسجد کی رہداریوں اور بچھائے گئے قالینوں کی یومیہ 10 بار سینیٹائزنگ کی جاتی ہے تاکہ کورونا سے مسجد کو محفوظ رکھا جاسکے۔ 
مسجد نبویف میں خواتین کے حصے کی سیڑھیوں اوروہاں قائم دفاتر کو بھی مخصوص سینیٹائزر سے صاف کیاجاتا ہے جبکہ صفائی کی کارکن خواتین کو ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی جاتی ہے۔
خواتین کارکنوں کوڈسپوزایبل دستانے دیئے گئے ہیں جنہیں ہر تھوڑی دیگر میں تبدیل کیاجاتا ہے جبکہ ماسک کی پابندی بھی کرائی جاتی ہے۔ 
مسجد نبوی  کے خواتین حصہ میں بھی آب زمزم کے کین ہٹا کران کی جگہ چھوٹی بوتلیں فراہم کی گئی ہیں جو آنے والی زائر خواتین میں تقسیم کی جاتی ہیں۔ 

مسجد کی رہداریوں کی یومیہ 10 بار سینیٹائزنگ کی جاتی ہے(فوٹو ایس پی اے)

زائرخواتین کی رہنمائی کے لیے موجود اہلکارخواتین بھی موجود ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے زائرین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مقررہ ضوابط پرعمل کرتے ہوئے بچوں کو مسجد نبوی میں نہ لائیں اور مقررہ ایس اوپیز پر مکمل طورپر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلے کے اصول کوبرقرار رکھتے ہوئے ایک جگہ جمع نہ ہوں۔ 

شیئر: