Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی لمیا بنت ھذلول کا انتقال، نماز جنازہ ریاض میں ہوگی 

ایوان شاہی نے شہزادی لمیا کے انتقال پر رنج و ملال کا اظہار کیا ہے (فوٹو: سبق) 
سعودی ایوان شاہی نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ شہزادی لمیا بنت ھذلول بن عبدالعزیز آل سعود کا انتقال ہوگیا ہے ان کی نماز جنازہ  منگل 16 فروری 2021 کو ریاض شہر میں ادا کی جائے گی۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے شہزادی لمیا کے انتقال پر رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔  
شہزادہ عبدالرحمان المساعد نے ٹوئٹر پر شہزادی ھذلول کی وفات کی اطلاع پر رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری چچا زاد بہن اور میری اہلیہ کی سگی بہن تھیں۔
شہزادہ ھذلول بن عبدالعزیز بانی مملکت کے 32 ویں بیٹے تھے۔ ان کا انتقال 29 ستمبر 2012 کو جنیوا میں ہوا تھا۔
شہزادہ ھذلول بن عبدالعزیز سعودی الہلال کلب کے دو بار چیئرمین بنے جبکہ کلب کے اعزازی ارکان بورڈ کے سربراہ آخری دم تک رہے۔ 
 

شیئر: