Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد سے روسی صدر کا رابطہ، اوپیک پلس معاہدے پر بات چیت

دونوں رہنماوں نےمعاہدے پرعمل درآمد کی تفصیلات کا جائزہ لیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو روسی صدر ولادیمر پوٹین نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اوپیک پلس معاہدے پر عمل درآمد کی تفصیلات پر بات چیت کی ہے۔
 عالمی معیشت کی شرح نمو اور تیل کی منڈیوں کے استحکام کے حوالے سے قریبی تعاون جاری رکھنے کا جائزہ لیا گیا۔  
عر ب نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور روس عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکنھے کے  مفادات کے لیے قریبی تعاون برقرار رکھیں گے۔
ولی عہد اور روسی صدر نے کہا کہ وہ تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
دونوں رہنماوں نے کورونا وائرس کے پھیلاو سے نمٹنے اور روسی کورونا ویکسین کے استعمال کے امکان پر بھی بات چیت کی ہے۔
علاقائی مسائل خصوصا شام اور خلیج عرب سے متعلق ایشوز بھی زیر بحث آئے ہیں۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیل پیدا اور برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور تنظیم سے باہر تیل برآمد کرنے والے بڑے ملکوں خصوصاً روس پر مشتمل تنظیم اوپیک پلس کہلاتی ہے۔ 

 

شیئر: