Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفیر پاکستان کی جی سی سی کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو پاکستانی سفارتخانہ)
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے پیر کو خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس مں مشترکہ وزارتی کونسل کا اجلاس طلب کرنا اور فی ٹریڈ ایگریمنٹ( اے ٹی ایف) پر دوبارہ مذاکرات کا آغاز شامل ہے۔
سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جی سی سی سیکریٹری جنرل نے یقین دلایا کہ جی سی سی پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقعات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔
اس موقع پر سفیر پاکستان نے سیکریٹری جنرل کو اپنی سہولت کے مطابق دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔
سیکریرٹی جنرل نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

شیئر: