Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرغیزستان سے بیمار شہری کی فضائی ایمبولینس سے وطن منتقلی

’مذکورہ خاتون سیاحت کی غرض سے کرغیزستان آئی ہوئی تھی اور بیمار ہوگئی‘ ( فوٹو: سبق)
کرغیزستان میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ سعودی خاتون شہری کو فضائی ایمبولینس سے وطن منتقل کردیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ خاتون سیاحت کی غرض سے کرغیزستان آئی ہوئی تھی اور بیمار ہوگئی۔
سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’مقامی انتظامیہ کے تعاون سے مریض خاتون کو طبی نگرانی میں منتقل کیا گیا ہے‘۔
سعودی سفارتخانے نے کرغیزستان میں طبی اور حکومتی انتظامیہ کا تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی قیادت کی واضح ہدایت ہے کہ بیرون ملک بیمار ہونے والے شہریوں کو فضائی ایمبولینس کے ذریعہ وطن منتقل کردیا جائے گا۔

شیئر: