سکریپ کی نقل و حمل کی نگرانی شروع ہوگئی
        
        
                        
                                    
                                                    
                                 
                                                                    
                                        
                                            ’سکریپ سے لدی ہوئی کسی بھی گاڑی کو روکا جائے گا، قانونی حیثیت کی تصدیق کی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)                                        
                                    
                                
                             
                                             
                             
            
			
	
	       
	
				
            
                سعودی سیکیورٹی فورس نے سکریپ کی نقل و حمل اور خرید و فروخت کی نگرانی شروع کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کہا ہے کہ ’ہر قسم کے کباڑ اورسکریپ کی نقل و حمل پر نظر رکھی جارہی ہے۔
’سکریپ سے لدی ہوئی کسی بھی گاڑی کو روکا جائے گا تاکہ چیزوں کے ماخذ اور قانونی حیثیت کی تصدیق کی جا سکے‘۔
سیکیورٹی ادارے نے کہا ہے کہ ’یہ اقدام خلاف ورزیوں کو کم کرنے اور عوامی و نجی املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے‘۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ریاض میں سکولوں کی کیبل چوری  کے متعدد واقعات کے علاوہ جدہ میں گٹر کے ڈھکن چوری کرنے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سےیہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ کباڑاور سکریپ کے بعض مراکز چوری شدہ سامان کےمصرف کے طور پرکے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔
 اس صورتحال کے پیشِ نظر سخت تر قوانین اور زیادہ جامع میدانی نگرانی ناگزیر ہے۔