Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوڑا جلانا سنگین خلاف ورزی، 10 ملین ریال جرمانہ ہوگا

’کوڑا جلانے کی خلاف ورزی انتہائی خطرات میں شامل ہے‘ ( فوٹو: سبق)
قومی مرکز برائے فضلہ انتظام نے بغیر اجازت نامے کچرا جلانے کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مرکز نے کہا ہے کہ ’کوڑا جلانے کی خلاف ورزی انتہائی خطرات میں شامل ہے‘۔
مرکز نے ایکس کے ذریعے بتایا ہے کہ ’کھلے عام کوڑا جلانے کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 ملین ریال تک ہوسکتا ہے‘۔
’یہ جرمانہ ماحول اور صحت عامہ کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اُن غلط طریقوں کو روکنے کے لیے ہیں جو معاشرے اور قدرتی وسائل کو نقصان پہنچاتے ہیں‘۔
مرکز نے اس بات پر زور دیا ہےکہ فضلے کو درست طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے اور کچرے کو بے ترتیبی سے جلانے سے اجتناب کیا جائے کیونکہ ہر باشعور فیصلہ ماحول اور انسانی صحت کے تحفظ میں کردار ادا کرتا ہے۔
مرکز نے تمام اداروں اور افراد سے اپیل کی کہ وہ منظور شدہ قوانین اور شرائط کی پابندی کریں اور کچرے کی قانونی اور معروف طریقوں سے تلفی کریں تاکہ جرمانوں اور سزاؤں سے بچا جاسکے۔

شیئر: