Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریاض کا مشہور شاپنگ مال سربمہر

’شاپنگ مال میں اس سے پہلے متعدد مرتبہ خلاف ورزیاں پکڑی ہیں اور انتظامیہ کو تحریری نوٹس دیئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت تجارت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریاض کا مشہور مارینا مال بند کروا دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’ریاض میونسپلٹی کے تعاون سے تفتیشی دورے کے دوران سنگین نوعیت کی متعدد خلاف ورزیاں پکڑی ہیں‘۔
’تفتیشی ٹیموں نے شاپنگ مال میں اس سے پہلے متعدد مرتبہ خلاف ورزیاں پکڑی ہیں اور انتظامیہ کو تحریری نوٹس دیئے ہیں‘۔
’شاپنگ مال کی انتظامیہ نے خلاف ورزیوں کے ازالے کا اقرار کیا تھا تاہم ان کی طرف سے پابندی نہیں ہوئی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مشترکہ تفتیشی دورے کے دوران خلاف ورزیوں کو دہراتے ہوئے دیکھا گیا تو فیصلہ ہوا کہ مال سربمہر کر دیا جائے‘۔
’متعدد بار تنبیہ کرنے کے باوجود تعاون نہ کرنے  پر مال کے مالکان کو طلب کیا گیا ہے جبکہ جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے‘۔

شیئر: