Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحشر پہاڑوں میں گھرا، بادلوں سے اونچا فٹبال گراؤنڈ

یہ محض فٹبال گراؤنڈ کی تصوریں نہیں بلکہ قدرت کے شاہکار کی بھی عکاسی کر رہی ہیں‘ ( فوٹو: عبد الرحمن الحریصی)
پہاڑوں میں گھرا اور اور بادلوں سے اونچا فٹبال گراؤنڈ ہو تو اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟

یہی کچھ معاملہ جازان کے الحشر پہاڑوں میں گھرا یہ گراؤنڈ ہے جہاں بادلوں کا گزر نچے دیکھا جاسکتا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی فوٹو گرافر عبد الرحمن مفرح الحریصی نے اس گراؤنڈ کی شاندار تصویریں شیئر کرکے ٹوئٹر صارفین کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔

یہ محض فٹبال گراؤنڈ کی تصوریں نہیں بلکہ قدرت کے شاہکار کی بھی عکاسی کر رہی ہیں جن میں علاقے کی خوبصورت اجاگر ہو رہی ہے۔

فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ ’علاقے کے نوجوان یہاں صرف فٹبال کھیلنے ہی نہیں آتے بلکہ موسم کا لطف اٹھانے بھی آتے ہیں‘۔

’نوجوان سیاحت پر مامور اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس گراؤنڈ کو سیاحت کے لیے استعمال کیا جائے‘۔

’شہر کی میونسپلٹی یہاں سہولتیں فراہم کرے، گراؤنڈ میں حفاظتی باڑ لگائے اور فٹبال ٹورنامنٹ کرائے تو کوئی بعید نہیں کہ ملک بھر سے نوجوان یہاں میچ کھیلنے ہی نہیں بلکہ دیکھنے کے لیے بھی آئیں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’یہاں خوبصورت وادیاں بھی ہیں، سبزہ زار بھی ہیں اور بہترین موسم بھی ہے‘۔

شیئر: