Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ثقافتی اور تعلیمی منصوبہ‘: قصیم میں چلڈرن تھیئٹر فیسٹیول کا آغاز

گورنرِ قصیم شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود کی زیرسرپرستی تھیئٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس ایسوسی ایشن کے تحت قصیم چلڈرن تھیئٹر فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عنیزہ کمشنری میں یہ فیسٹیول 31 جنوری تک جاری رہے گا جس میں مقامی اور خلیجی آرٹسٹ شرکت کر رہے ہیں۔

تھیئٹر و پرفارمنگ آرٹس ایسوسی ایشن کے سی ای او خالد الباز نے بتایا کہ ’قصیم چلڈرن فیسٹیول کا مقصد پروفیشنل سٹینڈرڈ کے تحت بچوں کو ثقافتی ماحول سے روشناس کرانا ہے، جو مستقبل کے معمار ہیں۔‘

عنیزہ تھیئٹر ایسوسی ایشن کے سربراہ احمد الحمیدی کا کہنا تھا کہ ’چلڈرن تھیئٹر فیسٹیول، آنے والی نسلوں کی آگاہی کے لیے ایک سرمایہ ہے، یہ فیسٹیول صرف تھیئٹر تک ہی محدود نہیں بلکہ اس سے آگے مربوط ثقافتی اور تعلیمی منصوبہ ہے۔‘

 

شیئر: