Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی قنونا میں فطرت کی خوبصورتی کا عکس

’وادی کے قریب ڈیم ہے جس کی وجہ سے علاقے کی خوبصورتی دوبالا ہوجاتی ہے‘ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی فوٹو گرافر صالح العیسی نے وادی قنونا شاہراہ کی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر بہت سراہا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وادی قنونا شاہراہ العرضیات اور القنفذہ شہروں کو جوڑتی ہے جس کا گزر ایک وادی سے ہوتا ہے۔

فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ ’وادی قنونا میں فطرت کی خوبصورتی دیکھی جاسکتی ہے۔ یہاں بلند وبالا پہاڑ شاہراہ پر سفر کرنے والے کے ساتھ چلتے ہیں‘۔
’وادی کے قریب ڈیم ہے جس کی وجہ سے علاقے کی خوبصورتی دوبالا ہوجاتی ہے‘۔

’مسلسل بارش کی وجہ سے وادی کا موسم انتہائی خوشگوارہے جہاں ہر طرف سبزہ ہے جبکہ جگہ جگہ جھرنے ہیں اور ساتھ میں کھجور کے باغات ہیں‘۔
’ان دنوں میں یہ علاقہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں بہت سے لوگ آکر کیمپنگ کرتے ہیں‘۔

شیئر: