Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں ’خوخۃ ابی بکر الصدیق‘ کی تاریخ کیا ہے؟

’خوخۃ ابی بکر الصدیق‘ پرانی مسجد کے آخری ستون کے بعد مسجد نبوی کے مغرب میں واقع ہے۔(فوٹو سبق) 
 سعودی عرب میں مسجد نبوی میں تاریخی آثار موجود ہیں۔ یہاں اسلامی فن تعمیر کے خوبصورت نقوش بھی ہیں۔
مسجد نبوی کے اہم تاریخی مقامات میں ’خوخۃ ابی بکر الصدیق‘  (ابوبکر صدیق کی کھڑکی) شامل ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق عربی میں ’خوخۃ‘ دو گھروں کے درمیان چھوٹے دروازے کی شکل میں بڑی کھڑکی کے لیے استعمال ہوتا  ہے۔
خوخۃ ابی بکر الصدیق خلیفہ اول کے گھر اور مسجد نبوی کے درمیان چھوٹے دروازے کے لیے بولا جاتا ہے۔ یہ پرانی مسجد کے سرے پر آخری ستون کے بعد مسجد نبوی کے مغرب میں واقع ہے۔ 
مسجد نبوی میں تین کھڑکیاں (چھوٹے دروازے)  ہوا کرتے تھے ان میں خوخۃ علی بن ابی طالب، خوخۃ آل الخطاب اور خوخۃ ابی بکر الصدیق شامل پیں ۔
 

شیئر: