Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

شعبان کا مہینہ 30 دن کا ہوگا (فوٹو: العربیہ)
قصیم یونیورسٹی میں جغرافیائی علوم کے پروفیسر عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ ’رواں برس رمضان کا پہلا روزہ 13 اپریل 2021 منگل کو ہوگا- شعبان کا مہینہ 30 دن کا ہوگا اور اس کی آخری تاریخ  پیر 12 اپریل ہوگی-‘
العربیہ نیٹ کے مطابق عبداللہ المسند نے بتایا کہ ’رواں سال رمضان کے پورے 30 روزے ہوں گے- 12 مئی 2021 کو رمضان کا آخری روزہ ہوگا جبکہ عید کا تہوار جمعرات 13 مئی 2021 کو منایا جائے گا-‘
المسند نے توجہ دلائی کہ ’29 رمضان منگل کو چاند سورج کے غروب ہونے سے بارہ منٹ پہلے چھپ جائے گا- لہٰذا 29 رمضان کو چاند نظر نہیں آئے گا-‘
المسند نے توجہ دلائی کہ ’جو لوگ رمضان اور عید الفطر کے حوالے سے اپنے پروگرام بنانا چاہتے ہوں وہ اس بات کو مدنظر رکھیں کہ رمضان کا پہلا روزہ 13 اپریل اور عید الفطر 13 مئی کو ہوگی- ریزرویشن یا تقریبات وغیرہ مقرر کرتے وقت اس بات کو مدنظر رکھا جائے-‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: