Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں رمضان 6مئی سے

جدہ ۔۔۔ اسلامی رصد گاہ اور فلکیات کے عالمی مرکز کے رکن سامی عبید الحربی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز پیر6مئی کو ہوگا۔ 30روزے ہونگے۔ شرعی رویت ہی سے رمضان کے آغاز او راختتام کا فیصلہ کیا جائیگا۔انہوں نے المدینہ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ رمضان کا چاند 5مئی 2019ءکورات ایک بجکر45منٹ پر پیدا ہوگا ۔ یہ شعبان کی 29تاریخ ہوگی۔ شعبان 30دن کا رہیگا۔اتوار 30شعبان کو سورج ڈوبنے کے بعد چاند دیکھا جاسکے گا۔الحربی نے بتایا کہ مملکت میں سب سے لمبا روزہ طریف کمشنری میں ہوگا۔ وہاں کے باشندے ساڑھے 13گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔ رمضان کے آخر تک روزے کا دورانیہ 14گھنٹے 6منٹ تک پہنچ جائیگا۔ مملکت میں سب سے چھوٹا روزہ جازان کے باشندوں کے حصے میں آئیگا۔ وہاں 12گھنٹے 50منٹ تک کا روزہ ہوگا۔ رمضان کے آخر میں 13گھنٹے 7منٹ تک پہنچ جائیگا۔
 
 

شیئر: