Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب گاڑی میں بیٹھے بیٹھے کورونا ویکسین لگوائیں

کورونا ویکسین کے لیے صحتی ایپ پر رجسٹریشن کروائیں۔ (فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی وزارت صحت نے صحتی ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کرانے والوں کو بذریعہ کار ویکسین لگانے کی خدمات فراہم کی ہیں۔ اس کا آغاز چار شہروں ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ  اور ابہا سے کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ صحتی ایپ کے ذریعے کورونا ویکسین لینے کے لیے صحتی ایپ پر رجسٹریشن کروائیں۔ 
وزارت صحت نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ ’ 937’ پر رابطہ کرکے طبی مشورہ حاصل کریں۔ یہ سروس چوبیس گھنٹے مہیا ہے۔ 
وزارت صحت کا کنہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی علامتیں محسوس کرنے پر ’تطمن‘ کلینک سروس سے فائدہ اٹھائیں۔ کورونا کی نمایاں علامتیں درجہ حرارت بڑھ جانا، سانس میں دشواری، سینے کا درد، کھانسی، گلے میں گھٹن، اسہال، سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت سے محروم ہوجانا ہیں۔ 
بیان میں کہا گیا کہ تطمن کلینکس رجوع کرنے والوں کو طبی نگہداشت اور ضروری علاج فراہم کی جا رہی ہے۔
وزارت صحت نے مزید  کہا کہ تطمن کلینکس پہلے سے ٹائم لیے بغیر جاسکتے ہیں۔ یہ کلینکس بعض ہیلتھ سینٹرز اور ہسپتالوں میں مملکت بھر میں موجود ہیں۔ ان میں سے بیشتر کلینکس چوبیس گھنٹےاور دیگر سولہ گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔ ہفتے کے تمام ایام میں یہ کلینکس کام کررہے ہیں۔ 

شیئر: