Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ کی ایک بار پھر حوثیوں کے حملوں کی مذمت

کابینہ کو شاہ سلمان کے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلفونک رابطے اور گفتگو پر بھی بریفنگ دی گئی۔ فوٹو: ایس پی اے
سعودی حکام نے ایک بار پھر سرحد پار سے یمن کی حوثی ملیشیا کے مملکت پر مسلسل حملوں کی مذمت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق منگل کو یہ معاملہ سعودی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں زیربحث آیا جس کی صدارت شاہ سلمان نے کی۔ منگل کو ہی علی الصبح حوثیوں کے میزائل حملے میں پانچ سعودی شہری زخمی ہوئے تھے۔

 

وزیر اطلاعات ماجد القصابی نے بتایا کہ ’کونسل نے ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کے حملوں کو روکنے پر ایئر ڈیفنس سسٹم کی کارکردگی کو سراہا اور مملکت اور اس کے شہریوں پر بیلسٹک میزائل داغنے اور منظم حملوں کی مذمت کی۔‘
کابینہ کو شاہ سلمان کے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلفونک رابطے اور گفتگو پر بھی بریفنگ دی گئی جس کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا اور عالمی و علاقائی امن استحکام کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔
کابینہ کے ارکان نے مسلسل دوسرے سال مختلف شعبوں میں بہتری پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ خواتین، کاروبار اور قوانین کے حوالے سے ورلڈ بینک گروپ کی حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں مملکت کو مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ کے ملکوں میں اوپر کے درجے میں رکھا گیا ہے۔

شیئر: