Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یہ ہینڈ واش استعمال نہ کیا جائے‘، سعودی ایف ڈی اے

ایس ایف ڈی اے نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ اس سے چھٹکارا حاصل کرلیں (اخبار: 24)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے خبردار کیا ہے کہ  ہینڈ واش Pastil liquid hand wash flower استعمال نہ کیا جائے۔ اس میں بیکٹریا کی مقدار حد سے زیادہ ہے- یہ نجی صفائی اور آرائشی اشیا کے لیے مقررہ ضوابط کے منافی ہے اور مقررہ ضوابط پر پورا نہیں اترتا-
 ایس ایف ڈی اے نے Pastil liquid hand wash flower کے نمونے مارکیٹ سے لیباریٹری میں ٹیسٹ کے لیے بھیجے تھے- ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ یہ صارفین کے لیے مضر صحت ہے، اس میں  بیکٹریا کی مقدار حد سے زیادہ ہے-
ایس ایف ڈی اے نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ اس ہینڈ واش کو بالکل استعمال نہ کریں اور اگر ان کے یہاں یہ موجود ہو تو اس سے چھٹکارا حاصل کرلیں اور اسے استعمال نہ کریں-
سعودی ایف ڈی اے نے تاکید کی ہے کہ سامان خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ تیار کرنے والا ادارہ معتبر ہو- ایس ایف ڈی اے نے اطمینان دلایا ہے کہ متعلقہ اداروں کے  تعاون سے اس ہینڈ واش کا سٹاک مارکیٹ سے ختم کرانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ آئندہ اس کی درآمد پر پابندی لگادی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: