Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیمت 600 ملین ڈالر، دنیا کے سب سے مہنگے پیزے کی کہانی

ٹیسلا کے بانی نے حال ہی میں 1.5ارب ڈالر سے زیادہ کو ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن میں تبدیل کرایا۔ فوٹو: شٹرسٹاک
پروگرامر ’لسزلو ہنیچ‘ نے کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کا استعمال کرتے ہوئے دنیا میں پہلی خریداری کی تھی۔ انہوں نے دس برس قبل 600 ملین ڈالر میں تاریخ کا سب سے مہنگا پیزا خریدا۔
الرجل کے مطابق ہنیچ نے مئی 2010 میں پیزا 10 ہزار بٹ کوئنز میں خریدا تھا، جو کرپٹوکرنسی کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق 600 ملین امریکی ڈالر کے برابر رقم بنتی ہے۔

 

کرپٹو کرنسی کے ایک بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار ڈالر سے بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پروگرامر نے بتایا ہے کہ انہوں نے سنہ 2010 میں بٹ کوائن فورم میں اپنے قریبی ساتھی سے دو ’پاپا جونز‘ کے پیزا کے بدلے دس ہزار ڈیجیٹل کرنسی قبول کرنے کو کہا۔
ان کے مطابق پیزا کی قیمت 30 ڈالر بتائی گئی جبکہ اس وقت ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت 0.003 ڈالر سے زیادہ نہیں تھی۔
ہنیچ کے مطابق آج بھی ان کو اتنا مہنگا پیزا خریدنے پر کوئی افسوس نہیں۔
گزشتہ سال کے آغاز کے بعد سے بٹ کوائن کرنسی نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی ہے۔ تازہ ترین واقعہ ٹیسلا کے بانی کا 1.5ارب ڈالر سے زیادہ کو ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن میں تبدیل کرانا ہے۔

شیئر: