Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میں نے پاکستان اور انڈیا کی جنگ سمیت سات جنگیں رکوائی ہیں: صدر ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔
منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں نے پاکستان اور انڈیا کی جنگ سمیت دنیا میں سات جنگیں رکوائی ہیں۔‘
’میں نے سات جنگیں ان ممالک کے قائدین سے بات کر کے رکوائی ہیں، جنگ بند کروانے کے عمل میں اقوام متحدہ نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اقوام متحدہ اپنی صلاحیت کے مطابق کام نہیں کر رہی۔ سوچتا ہوں کہ اقوام متحدہ کو بنانے کا مقصد کیا تھا۔‘
امریکی صدر نے اپنے خطاب میں مسئلہ فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ہونا چاہیے۔‘
’حماس کی وجہ سے ابھی تک جنگ بندی کا معاہدہ نہیں ہوا، حماس کو تمام یرغما،لیوں کو رہا کرنا چاہیے۔‘
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’امریکہ میں سنہری دور چل رہا ہے، سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، پچھلی انتظامیہ نے امریکہ کو بے انتہا مسائل سے دوچار کیا۔‘

شیئر: