Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کا شارجہ کے حکمراں شیخ سلطان بن محمد القاسمی سے اظہار تعزیت

شاہ سلمان اور ولی عہد نے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات روانہ کیے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی قیادت نے شارجہ کے حکمراں شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی سے شیخ سلطان بن خالد بن محمد القاسمی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شارجہ کے حکمراں کو علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات روانہ کیے ہیں۔
 ریاست شارجہ کے حکمراں  شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کے بھائی شیخ سلطان بن خالد القاسمی پیر کو انتقال کرگئے تھے۔ تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
شیخ سلطان بن خالد القاسمی، شیخ خالد بن محمد بن صقر القاسمی کے صاحبزادے تھے جو 1965 سے 1972 تک شارجہ کے حکمراں رہے۔

 

شیئر: