Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور سوڈانی بحریہ کی مشترکہ مشقیں

کنگ فیصل نیول بیس میں مشترکہ مشقیں کی جا رہی ہیں۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رائل سعودی نیول فورسز (آر ایس این ایف) اور سوڈانی بحریہ  کی ویسٹرن فلیٹ کے کنگ فیصل نیول بیس میں منگل کو ایسٹرانومی 4 مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ان مشقوں کے کمانڈر بریگیڈ جنرل ہزارہ المطائری نے کہا کہ اس میں متعدد عناصر شامل ہیں جن میں مشتبہ جہازوں کے وزٹ اور معائنے کے طریقہ کار، بنائے گئے علاقوں میں جنگی تربیت اور عمارتوں میں دھاوا بولنے کے طریقے شامل ہیں۔

مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی بحریہ کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

ان مشقوں میں ابتدائی اور ثانوی ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ہدف کی مشق بھی کی گئی ہے جن میں میرینز اور بحریہ کی سپیشل فورس کے دونوں اطراف کے یونٹس شامل ہیں۔
اتوار کو شروع ہونے والی پانچ روزہ مشقیں خطے میں سخت کشیدگی اور ایران کے ساتھ منسلک ملیشیاؤں کے ذریعےسعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہیں۔
اسی دوران رائل سعودی نیول فورسز نے ویسٹرن فلیٹ میں منگل کو بحیرہ احمر میں انڈونیشی بحریہ کے ساتھ بھی مشترکہ کراس اوور مشقوں میں حصہ لیا۔

 سعودی بحیریہ نے  ویسٹرن فلیٹ میں انڈونیشی بحریہ کے ساتھ  بھی مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے) 

سعودی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ اس مشق میں بحری جہازوں اور عمودی طیاروں پر مشتمل جنگی اور آپریشنل منظرنامے شامل تھے اور اس کا مقصد میری ٹائم کارروائیوں میں جنگی صلاحیتوں کی سطح کو بڑھانا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ’اس مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین مہارت کا تبادلہ کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔‘

شیئر: