Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں وائرس سے محفوط افراد ہی داخل ہوسکیں گے

توکلنا ایپ پر مسجد نبوی کے لیے اجازت نامے جاری ہوں گے- (فوٹو حرمین جنرل پریذیڈنسی)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے  بیان جاری کرکے کہا ہے کہ یکم رمضان مطابق 13 اپریل 2021 سے صرف ان لوگوں کو مسجد نبوی اور اس کے صحنوں میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جو کورونا وائرس سے محفوظ ہوچکے ہوں گے-
سبق ویب سائٹ  کے مطابق مسجد نبوی انتظامیہ نے کہا ہے کہ توکلنا ایپ کے ذریعے ہی  مسجد نبوی کے لیے اجازت نامے جاری ہوں گے- اس کے سوا کسی بھی ذریعے سے حاصل کردہ اجازت نامہ ناقابل قبول ہوگا-
مسجد نبوی کی آمد کا اجازت نامہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے یا پہلی خوراک پر 14 دن مکمل کرنے والے یا کورونا بیماری سے شفایاب افراد کو دیے جائیں گے-
یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت حج و عمرہ بیان جاری کرکے کہہ چکی ہے کہ یکم رمضان سے مسجد الحرام میں نماز  اور عمرے کے اجازت نامے  صرف کورونا وائرس سے تحفظ حاصل کرنے والوں کو ہی دیے جائیں گے- یہ اصول کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرلینے والوں یا پہلی خوراک پر 14 دن گزار دینے والوں یا کورونا وائرس سے شفا پانے والوں  پر لاگو ہوگا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: