Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ 106برس پہلے کیسا تھا ؟

کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے 1913 کی پرانی تصویر جاری کی ہے۔فوٹو: المرصد
 مدینہ منورہ میں سو برس کے دوران آنے والی تبدیلیوں کی کہانی جدید و قدیم تصاویر کی زبانی سمجھی جاسکتی ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے 1913 کے مدینہ منورہ کی پرانی تصویر جاری کی ہے۔ اس میں پورے شہر کا رقبہ چھوٹا سا نظر آرہا ہے۔ مسجد نبوی شریف کا رقبہ بھی بہت کم ہے۔
 اس دور میں مسجد نبوی اور مدینہ منورہ شہر کے درمیان نخلستانوں کے مناظر عام تھے۔ یہ بھی اس تصویر میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

نئے مدینہ منورہ کی تصویر 2019 میں شمال مغربی پہاڑ سلع کی چوٹی سے لی گئی ہے۔فوٹو: المرصد

نئے مدینہ منورہ کی تصویر 2019 میں شمال مغربی پہاڑ سلع کی چوٹی سے لی گئی ہے۔ اس میں مدینہ منورہ وسیع و عریض اور جدید شکل میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سے مسجد نبوی شریف کا وسیع وعریض رقبہ بھی نمایاں ہورہا ہے۔ 
 اس سے قبل ٹویٹر اکاونٹ’ذاکر الماضی الجمیل‘ پر مدینہ منورہ 1928 کا ایک وڈیو کلپ پوسٹ کیا گیا تھا جس میں مسجد نبوی، مدینہ کی گلیاں اور بازار نظر آرہے ہیں۔ 
مزید پڑھیں
 دریں اثنا ’دارالمدینہ المنورہ‘عجائب گھر میں بھی مدینہ منورہ کی تاریخ اور ثقافت دیکھنے کو ملتی ہے۔
عجائب گھر اب تک مدینہ منورہ کے تاریخی اور قابل دید مقامات سے متعلق 44سے زائد کتب شائع کر چکا ہے۔ مدینہ منورہ کی تہذیب و تمدن پر خصوصی ریسرچ بھی کرارہا ہے ۔
 عجائب گھر میں 2ہزار سے زائد نوادرات موجود ہیں۔
 تاریخی مقامات اور واقعات کو اجاگر کرنیوالے ماڈلز بھی رکھے گئے ہیں۔ اسلام کے ابتدائی عہد سے جدید دور تک اسلامی سکے بھی ہیں۔

شیئر: