Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط میں ڈرون اور جازان پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

ترجمان کا کہنا ہے کہ ’شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو جنگی جرائم سمجھتے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
عرب اتحاد نے جمعے کو ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ڈرون  اور بیلسٹک میزائل حملوں کو ناکام بنایا ہے۔
خمیس مشیط کی طرف بھیجے گئے بارودی مواد سے لدے ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
جمعے کی رات جازان پر بیلسٹک میزائل سے حملے کی کوشش کی گئی جسے راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
 سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’حوثی ملیشیا کی طرف سے شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو جنگی جرائم سمجھتے ہیں۔‘
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ’بین الاقوامی قانون کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے مناسب عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘

شیئر: