Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کو پشاور زلمی سے دوستانہ میچ کا چیلنج قبول

جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر سعودی عرب کرکٹ ٹیم اور پشاور زلمی کے میچ کی پیشکش کی تھی۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کا چیلنج قبول کرتے ہوئے انہیں دوستانہ میچ کھیلنے کی دعوت دی ہے۔
پاکستان کی کرکٹ فرنچائز میں سے ایک پشاور زلمی کے مالک نے گذشتہ ہفتے اس خبر کے بعد کہ عرب نیوز کو سعودی کرکٹ ٹیم کا باضابطہ میڈیا پارٹنر منتخب کر لیا گیا ہے، اپنی ٹیم کو دوستانہ میچ کے لیے سعودی عرب لے جانے کا اشارہ دیا تھا۔
مزید پڑھیں

 
جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر میچ کی دعوت دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’سعودی عرب میں کرکٹ کے لیے نیک خواہشات۔ سعودی عرب میں پشاور زلمی اور سعودی کرکٹ ٹیم کے مقابلے کے بارے میں کیا خیال ہے۔‘
اس کے جواب میں سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ہم سعودی کرکٹ ٹیم کے لیے شاندار تاثر، نیک خواہشات اور تعریف پر جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘
’ہم پاکستان جیسے تمام زبردست کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔‘
سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے جنرل مینیجر ندیم ندوی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’جہاں تک دوستانہ میچ کی دعوت کا تعلق ہے، ہم یہ چیلنج قبول کرتے ہیں اور یہاں سعودی عرب میں باہمی طور ہر متفقہ تاریخ اور جگہ پر کھیلنے کے منتظر ہیں۔‘
سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن جو 2020 میں قائم ہوئی تھی، نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پروگراموں کا ایک سلسلہ ترتیب دیا ہے۔

شیئر: